137

شیخ رشید نے جس لڑکی سے مبینہ نکاح متعہ کیا ہے وہ اس وقت کہاں ہے ؟ نوجوان صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور ( )ٹک ٹا ک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک نے اس وقت سوشل میڈیا سمیت سیاسی حلقوں میں بھی ہلچل مچا رکھی ہے اور ہر طرف انہی کے چرچے ہوتے دکھائی دیتے ہیں ۔حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید نے ان کی ایک دوست کے ساتھ متعہ کر رکھا رہاہے تاہم اب ایک نوجوان صحافی فرخ شہباز وڑائچ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ لڑکی اس وقت لاہور میں موجود ہے ۔

اردو اخبار ” جہان پاکستان “ میں فرخ شہبازوڑائچ کا کالم شائع ہواہے جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے انٹرویو کے سلسلے میں جب ان دونوں لڑکیوں سے ملنے کا موقع ملا ، اس وقت صندل لاہور کی عدالت سے پیشی بھگت کر آ رہی تھیں مگر قسمت ان پر مہربان ہوئی اور ان کے کئی وکیل فینزکیس لڑنے کیلئے آگئے ، مجھے حریم شاہ نے بتایا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے ان کی تیسری دوست سے متعہ کر رکھاہے ، کچھ دن پہلے اس کا شیخ صاحب سے جھگڑاہوا تو انہوں نے شیخ رشید کی کچھ ویڈیوز لیک کردیں ۔صحافی کاکہنا تھا کہ حریم کا دعویٰ اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے ، بقول ان کے کہ یہ ویڈیوز تو کچھ بھی نہیں ، ان کے پاس شیخ صاحب کی نازیبا ویڈیوز موجود ہیں جو آنے والے دنوں میں ریلیز کی جا سکتی ہیں ، حریم کہتی ہیں کہ شیخ رشید ان کے ساتھ رابطے میں ہیں وہ معاملہ ختم کرنا چاہتے ہیں ، جس لڑکی سے شیخ رشید کا تعلق ہے وہ اس وقت لاہور میں موجود ہے۔ نقل اثاث دبي

اپنا تبصرہ بھیجیں