19

کورونا وائرس کے نقصانات سے نمٹنے کےلئے رائز پنجاب منصوبے کی منظوری دے دی گئی

کورونا وائرس کے نقصانات سے نمٹنے کے لئے رائز پنجاب منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد پنجاب میں 50 لاکھ افراد کے لئےروزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔پروگرام کا باقائدہ اعلان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کل کریں گے۔ اس حوالےسے مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس میں لوگوں کو روزگار کمانے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
پنجا ب میں 100 ماڈل اسکولز اور 2 ہزار کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کو بھی دنیا بھر کی طرح پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان میں بھی بیشتر ممالک کی طرح لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو روزگار کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایسے افراد کے لئے وفاقی حکومت نے احساس پروگرام کی بنیاد رکھی تھی جس میںمستحق افراد کو 12 ہزار روپے کی امدادی رقم دی جا رہی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض موجود ہیں، اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے اب رائز پنجا ب منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس میں 50 لاکھ افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس میں لوگوں کو روزگار کمانے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔پنجا ب میں 100 ماڈل اسکولز اور 2 ہزار کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب اس منصوبے کے باقائدہ اعلان کل کریں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر 13 ہزا ر سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ 281 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں