52

میرا جسم میرے اللہ کی مرضی ۔ رابی پیر زادہ

ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان تنازعے پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ رابی پیزادہ کا کہنا ہے کہ ”میرا جسم ، میرے اللہ کی مرضی “ ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رابی پیزادہ نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ صرف کہا نہیں ہے کر دکھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی دولت ، پیسہ اور شہرت اس لئے چھوڑ دی کہ اللہ راضی ہو گیا تو جنت مل جائے گی۔
تاہم اداکارہ نے ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرد عورت کو گالیاں دیتا اچھا نہیں لگتا ، عورت کو گالیاں دینے والا مرد نہیں ہوتا، جو عورت اپنے جسم کو آزاد کردے وہ عورت نہیں ہے۔
واضح رہے نجی ٹی وی پر دوران پروگرام سماجی کارکن ماروی سرمد کے ’’میرا جسم میری مرضی ‘‘ نعرہ لگانے پر ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ اپنا جسم دیکھو جا کے، کوئی تھوکتا نہیں ہے آپ کے جسم پر، تیرے جسم میں ہے کیا، اس پر مرضی چلاتا کون ہے؟ بے حیا عورت کے جسم پر کوئی تھوکتا بھی نہیں ہے، گھٹیا عورت، خلیل الرحمان قمر ماروی سرمد پر برس پڑے۔
نجی نیوز چینل کے ایک لائیو شو میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اور خاتون صحافی ماروی سرمد کے درمیان انتہائی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے شو میں خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد بطور مہمان گفتگو کا حصہ تھے جس میں عدالت کی جانب سے خواتین مارچ کی اجازت سے متعلق بات چیت جاری تھی۔

جے یو آئی ف کے رہنما اور سینیٹر مولانا فیض محمد بھی بطور مہمان اس گفتگو کا حصہ تھے۔ دوران گفتگو تلخ کلامی کا سلسلہ اس وقت جاری ہوا جب مصنف خلیل الرحمان قمر اپنی بات مکمل کر رہے تھے کہ ماروی سرمد نے ان کی بات کاٹ کر ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کا اپنا مخصوص نعرہ لگایا جس پر خلیل الرحمان قمرماروی سرمد پر برس پڑے ۔ خلیل الرحمان قمر نے انتہائی سخت لہجہ اپناتے ہوئے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر ماروی سرمد کو گھٹیا اور بے حیا عورت قرار دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں