23

مریم نواز کا میڈیا سیل ایکٹو ہو گیا

15 دن سے مریم نواز کا میڈیا سیل ایکٹوہے،کچھ لوگ جنہوں نے جج کی ویڈیو بنائی تھی وہ بھی لندن سے آپریٹ کر رہے ہیں۔ عارف حمید بھٹی
سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کا میڈیا سیل پچھلے پندرہ دنوں سے ایک بار پھر ایکٹو ہوچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عارف بھٹی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کا میڈیا سیل جو دیکھ رہا ہے وہ ایک برٹش ملازم ہے۔سپریم کورٹ کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔
اگر یہ لوگ پکڑے گئے اور ان کے پیچھے والے ماسٹر مائنڈ بھی پکڑے گئے تو سمجھیں آپ نے کورونا کو ہرا دیا لیکن بادی النظر میں یہ نہیں پکڑے جائیں گے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ کہ پچھلے پندرہ دن سے محترمہ مریم نواز کا میڈیا سیل ایک بار پھر ایکٹیو ہوچکا ہے۔اور اس میں سے کچھ لوگ جنہوں نے جج کی نیت والی ویڈیو بنائی تھی وہ لوگ لندن سے بھی آپریٹ کر رہے ہیں۔
سوال ہے آپ انہیں کہاں پکڑیں گےہمیں یہ نہ بتائیں کہ انکوائری ہورہی ہے یا رپورٹ آرہی ہے ہمیں یہ بتایا جائے کہ کتنوں کو سزا ہوئی ہے۔قبل ازیں عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو نواز شریف کا بیانیہ لے کر سیاست میں بھر پور کردار ادا کرنے کے لئے مشاورت شروع ہو گئی ہے۔نواز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھیوں کو اس سلسلے میں ذمہ داریاں سونپ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم کی بھر پور سیاست کے لئے نواز شریف بعض اہم حلقوں سے بھی رابطے کر رہیں ہیں۔واضح رہے کہ مریم نواز نے کچھ روز قبل طویل عرصے کے بعد ایک ٹویٹ کیا تھا جو کہ کورونا وائرس سے متعلق تھا۔ن کا کہناتھا کہ حالیہ صورتحال میں پاکستان کو بہت بڑے بحران کا سامنا ہے۔کورونا وائرس کا پھیلاؤ ایک سنگین خطرہ ہے جس کا ہر سطح پر مقابلہ کرنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس آزمائش کی گھڑی میں احتیاط برتیں ، طبی ہدایات پر عمل کریں اور اللہ رب العزت سے اس کے تحفظ کے لئے دعا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں