24

سابق ادوار میں حقائق کو چھپانے اور اپنے لوگوں کو بچانے کی روش اختیار کی جاتی رہی

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں حقائق کو چھپانے اور اپنے لوگوں کو بچانے کی روش اختیار کی جاتی رہی، حکومت نے ایسی تحقیقات کرائی ہیں جس میں اپنے لوگوں پر سوال اٹھے ہیں، یہ اقدام شفاف اور منصفانہ طرزِحکومت کی علامت ہے،شہباز صاحب! کیا ایسی جرأت پہلے کسی حکومت نے دکھائی ہی پیرکو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفین پہلے کہتے تھے انکوائری رپورٹ نہیں آئے گی، لیکن عمران خان تحقیقاتی رپورٹ سامنے لے آئے۔
اب انکوائری کمیشن پر اعتراض جاری ہے، لیکن اس میں بھی انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا کیونکہ عمران خان چھپانے پر نہیں قوم کو حقائق بتانے پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ایسی تحقیقات کرائی جس میں اپنے لوگوں پر سوال اٹھے ہیں۔ شہباز صاحب! کیا ایسی جراء ت پہلے کسی حکومت نے دکھائی ہی یہ اقدام شفاف اور منصفانہ طرزِحکومت کی علامت ہے۔سابق ادوار میں حقائق کو چھپانے اور اپنے لوگوں کو بچانے کی روش اختیار کی جاتی رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں