25

حریم شاہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کو آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے تنقید کا سامنا رہتا ہے ، حریم شاہ اپنے منفرد ایکشنز سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی رہتی ہیں، تاہم حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں حریم شاہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان سے ہو ں اوراب آپ کے ساتھ ٹک ٹاک بنانا چاہتی ہوں ، کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک بنانا پسند کریں گے۔
حریم شاہ کی اس ٹویٹ کے بعد صارفین کی جانب سے ان کا مذاق بنایا جا رہا ہے اور ان پر طنز کے تیر چلائے جا رہے ہیں ۔ یہ بات بھی قابل غور رہے اس سے قبل حریم شاہ کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا گیا تھا ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے رمظان ٹرانسمیشن سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھے اس سے قبل مارننگ شوز کی بھی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے ان کا بتایا کہ میں ایک جگہ پابند ہو کر کام نہیں کر سکتی۔میں نے اس لیے بھی انکار کیا کیونکہ یہ میرے بس کی بات نہیں ہے۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کی بھی آفر ہوئی ہے اور میں ان کو بتایا ہے کہ اگر رمضان میں عمرہ ہو سکا تو میں کروں گی اور پورا رمضان وہاں گزاروں گی۔ اگر اس سال عمرہ نہیں ہوا تو میں ضرور رمظان ٹرانسمیشن کی ہوسٹنگ کروں گی اور عوام کو “صحیح اسلام” سکھاؤں گی۔جب ان سے چینل کا نام پوچھا گیا تو حریم شاہ نے کہا کہ میں قبل از وقت چینل کا نام نہیں بتا سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں