45

حریم شاہ اور صندل خٹک مشکل میں پھنس گئیں

ٹک ٹاک سے معروف ہونے والی حریم شاہ اور صندل خٹک مشکل میں پھنس گئیں،دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے،عدالت نے متعقلہ تھانے کو نوٹس جاری کر دئیے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے دونوں سوشل میڈیا سٹار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا،پولیس حکام نے عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔عدالت نے پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی اور دونوں سٹارز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے،سیشن کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر تھانہ نصیر آباد پولیس کو نوٹسز جاری کر دئیے اور کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔
اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حریم شاہ اور صندل خٹک ہراسانی کیس میں اپنا جواب عدالت میں جمع کرادیا۔لاہور کی سیشن عدالت میں ایف آئی اے کے خلاف ٹک ٹاک گرل صندل خٹک اور حریم شاہ کو ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے الزامات سے متعلق اپنا جواب جمع کروادیا۔ایف آئی اے کی طرف سے انسپکٹر منعم بشیر چوہدری نے جواب میں کہا کہ صندل خٹک اور حریم شاہ کیخلاف مبشر لقمان نے ایف آئی اے پنجاب کو درخواست دی جس میں انہوں نے کہا کہ دونوں خواتین نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کیں اور مجھ پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے، ان کیخلاف انکوائری کی جائے۔
انسپکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ شکایت گزار کے الزامات پر صفائی اور جواب کے لیے دونوں خواتین کو طلب کیا گیا، لیکن 5 مرتبہ بلانے کے باوجود وہ پیش نہ ہوئیں، اس کے باوجود ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور دونوں خواتین سمیت ان کے خاندان کے کسی رکن کو بھی ہراساں نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں