61

والد سے بدلہ لینے کیلئے پولیس میں بھرتی ہونے کی خواہش رکھنے والی لڑکی نے خودکشی کرلی

والد سے بدلہ لینے کیلئے پولیس میں بھرتی ہونے کی خواہش رکھنے والی لڑکی نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے آگرہ میں خود کشی سے قبل لڑکی خط نے پڑھنے والوں کو آبدیدہ کر دیا ۔ میٹرک کی طالبہ نے والد کے مظالم سے تنگ آکر خود کو پھندا لگا لیا۔ اور خود کشی سے قبل ایک خط اپنے تکیے کے نیچے رکھ گئی، لڑکی نے خط میں لکھا کہ اپنے والد سے بدلہ لینے کیلئے پولیس میں بھرتی ہونا چاہتی تھی، لیکن گھر میں ہونےوالوں جھگڑوں کے باعث میرا حوصلہ ٹوٹ گیا ۔
میں ہار مان کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہی ہوں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کے والد امر سنگھ نے دوسری شادی کر رکھی تھی، اس سے قبل 25 سال امر سنگھ کی بیوی اپنے تین بچوں کے ساتھ آگ میں جھلس کر ہلاک ہو گئے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ ہر روز گھر میں جھگڑارہتا تھا ۔ والد اپنے دوستوں کے ساتھ گھر میں شراب کی پارٹیاں چلاتا تھا ۔ والد بچوں کےسا تھ مار پیٹ کرتا تھا ۔

تاہم لڑکی کے دردناک خط نے پڑھنے والوں کو آبدیدہ کر دیا ہے ۔ واضح رہے بھارت میں آئے دن درد ناک واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں اس سے قبل 32 سالہ راکیش نے بیوی کی کمی محسو س ہونے کی وجہ سے خودکشی کر لی ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ راکیشن کی بیوی لاک ڈاؤن سے پہلے اپنےو الدین کو ملنے گئی تھی، لاک ڈاؤن کی وجہ سے ابھی تک واپس نہیں آ سکی۔ راکیش کو اپنی بیوی کی کمی بہت زیادہ محسوس ہو رہی تھی جس کی وجہ سےا س نے پنکھےسے لٹک کر اپنی جان دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں